محکمہ صحت نے ٹائنو سیرپ کو درست قرار دیدیا،ہلاکتوں کا سبب حد سے زیادہ استعمال ہے ، رپورٹ

منگل 27 نومبر 2012 21:36

محکمہ صحت نے ٹائنو سیرپ کو درست قرار دیدیا،ہلاکتوں کا سبب حد سے زیادہ ..
{#EVENT_IMAGE_1#}لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27نومبر۔2012ء) محکمہ صحت پنجاب نے ٹائنو سیرپ کو درست قرار دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں ہلاکتوں کا سبب سیرپ کے حد سے زیادہ استعمال کو قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو محکمہ صحت پنجاب نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں ٹائنو سیرپ سمیت 6بڑی اور7مقامی کمپنیوں کا کھانسی کا شربت لوگ بطور نشہ استعمال کرتے ہیں اس کیس میں زیادہ تر ہلاکتیں دو میڈیکل اسٹورز سے خریدے گئے ٹائنوسیرپ کے باعث ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ ان میڈیکل اسٹورز کے مالکان نے سیرپ میں نشہ آور چیز ملائی ہو تاہم رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیرپ استعمال کرنے والے زیادہ تر افراد نشہ کرتے تھے جبکہ مرنے والے افراد میں سے زیادہ تر نے سیرپ کی 3سے 4بوتلیں استعمال کیں۔

متعلقہ عنوان :