نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی وبنیادی صحت کے تحت ماں اور بچے کی صحت کاہفتہ منایا جائے گا

بدھ 28 نومبر 2012 15:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 28نومبر 2012ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر قربان میر اور پروگرام کی انچارج ڈاکٹر فرحت نے نے کہا ہے کہ نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی وبنیادی صحت کے تحت ماں اور بچے کی صحت کاہفتہ منایا جائے گا جس دوران 15سے49سال عمر کی خواتین کو تشنج کے ٹیکے لگانے سمیت دو سے پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں دی جائیں گے محفوظ زچگی اور چھ ماہ تک بچوں کو صرف ماں کا دودھ پلانے کی ترغیب دی جائے گی تین ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز تعینات ہیں اور 140لیڈی ہیلتھ سپروائزر کے علاوہ 411رضا کارمہم میں حصہ لیں گے مہم مظفرآباد باغ اور ضلع حویلی میں تین دسمبر سے شروع ہو کر آٹھ دسمبر تک جاری رہے گی ۔

وہ گزشتہ روز سینٹرل پریس کلب میں پریس بریفنگ دے رہے تھے اس دوران ڈاکٹر ظفر اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گاؤں اور یونین کونسل کی سطح پر ہیلتھ ایجوکیشن سیشن ہوں گے دو سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے دو سے پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیان دی جائیں گی 15سے 49سال تک کی خواتین خصوصاً حاملہ خواتین کو تشیخ TTکے ٹیکے لگائے جائیں گے ہر گاؤں میں لیڈی ہیلتھ ورکر خواتین سے میٹنگ کے ماں اور بچے کی صحت کی اہمیت کو اجاگر کریں گی حاملہ خواتین کو دوران زچگی محفوظ کی ترغیب دے کر دوران حمل چار مرتبہ ہنر مند افراد سے معائنہ کروانے کا شعور دیں گی اور ہر حاطہ خاتون کو کونسلنگ کارڈز دکھائے جائیں گے جس سے حاملہ خاتون کی دوران حمل پیچیدگیاں اور زچگی کے دوران نوازئیدہ بچے کی خطرناک علامات درج ہونگی چھ ماہ تک بچے کو صرف اورصرف ماں کا دودھ پلانے کی ترغیب دی جائے گی اس ہفتے میں خصوصی توجہ بچوں میں اسہال کی بیماری پر ہو گی اس کے لئے اس کی حفاظت ،علاج اور فوری تشخص پر مشتمل مہم چلائی جائے گی انہوں نے بتایا کہ آزادکشمیر میں اس پروگرام کے تحت تین ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز تعینات ہیں اور 140لیڈی ہیلتھ سپروائزر کے علاوہ 411رضا کار شامل ہیں۔