Live Updates

پیپلز پارٹی کا ساتھ نہ دیتے تو موجودہ حکو مت کبھی اپنی مدت پوری نہ کر پاتی، نا سمجھ وزیر اعلیٰ لاہور میں اپنا تخت بچانے کے لئے جنگلا بس شروع کر رہا ہے ،اس منصو بے میں شہباز شریف نے اپنے عزیزوعقارب کو نواز،ہمارے دورے حکو مت میں غریب آدمی کو سرکاری ہسپتا لوں میں ادویات مفت ملتی تھیں آج دھکے مل رہے ہیں،پنجاب بھر کے سارے فنڈز تندوروں میں جھو نک دیئے گئے ،نا ئب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی کی فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 28 نومبر 2012 19:44

فیصل آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28نومبر۔2012ء) نا ئب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ہم نے جمہوریت کو بچا نے کے لیے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے ہم ساتھ نہ دیتے تو موجودہ حکو مت کبھی اپنے 5 سال پورے نہ کرتی اپنے دورے حکومت میں پنجاب میں غریبوں اور بے سہارا بچوں کے سر پر ہاتھ رکھا ارو میٹرک تک مفت تعلیم اور کتا بیں دیں ملتان فیصل آباد میں دل کے ہسپتال بنا ئے سٹر کوں کے جال بچھا دیے ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز یہاں میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پا کستان کے وسیع تر مفاد میں موجودہ حکو مت کا ساتھ دیا اور جمہوریت کی ٹرین کو پٹڑی سے اْترنے نہیں دیا موجودہ حکومت کا ساتھ نہ دیتے تو یہ حکو مت بھی اپنے 5سال پورے نہ کر پا تی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دہشت گردی کے خا تمے کے لیے انتہائی بولڈ فیصلے کیے اور قوم نے بھی بھر پور سا تھ دیا دہشت گردوں کے خلا ف ہماری جنگ اسی طرح جا ری رہے گی جب تک ایک بھی دہشت گرد زندہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دورے حکومت میں پنجاب کے غریب اور بے سہارا بچوں کے سروں پر ہاتھ رکھا اور میٹرک تک کتابیں اور تعلیم مفت دی پنجاب بھر میں سڑکوں کے جال بچھا دیے ملتان اور فیصل آباد میں دل کے ہسپتال بنا ئے وزیر آباد میں بھی بڑا ہسپتال شروع تھا مگر شہباز شریف کے سینے میں دل نہیں تھا اس نے وہ ہسپتال بند کرا دیا انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 اللہ تعالیٰ کے فضل سے پنجا ب کے عوا م کے لیے ایسا تحفہ ہے کی کسی بھی ناگہا نی صورت میں مریض کے لوا حقین اتنی جلدی اس کے پاس نہیں پہنچتے جتنی جلدی ریسکیو1122 اس کے پاس پہنچ جا تی ہے فیصل آباد کے رنگ روڈ کا منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ہی ٹھپ کر دیا گیا ہمارے دورے حکو مت میں غریب آدمی کو سرکاری ہسپتا لوں میں ادویات مفت ملتی تھیں آج سرکاری ہسپتالو میں دھکے مل رہے ہیں شہباز شریف کی نا کامی کا منہ بولتا ثبوے یہ ہے پنجاب بھر کے کسی ہسپتال میں کوئی گو لی موجود نہیں اس نے پنجاب بھر کے سارے فنڈز تندوروں میں جھو نک دیے دانش سکولوں میں انتہا کی کرپشن کی نوجوا نوں کو بیو قو ف بنا نے کے لیے لیپ ٹاپ تقسیم کیے جو 6ماہ چلنے کے بعد اپنی اصلیت دیکھا نا شروع ہو گئے اس میں اربوں روپے کی کر پشن کی اور نا سمجھ وزیر اعلی صرف لاہور میں اپنے تخت کو بچانے کے لیے ایک جنگلا بس شروع کر رہا ہے اس منصو بے میں بھی اس نے اپنے عزیزوعقارب کو نوازا ہے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اتنی کر پشن کرو جس کا کل حسا ب بھی دے سکوجنوبی پنجاب کے الگ صوبے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اس علا قے کے عوام کی امنگوں کے مطا بق ہو گامسلم لیگ اپنی سا بقہ کا رکردگی کی بنیاد پر یہ عوام کی عدالت میں جا ئے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکو مت کی اپنی مدت پوری کر نے کی طرف رواں دواں ہے اس کے بعد نگران سیٹ اپ مقررہ وقت پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گا اور آئندہ الیکشن بھی مقررہ وقت پر ہی ہونگے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات