Live Updates

ڈاکٹر سعید کی بازیابی کے باوجود ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری،صوبے کے دو لاکھ مریض متاثر اور 15 سو آپریشن ملتوی

جمعرات 29 نومبر 2012 13:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 29نومبر 2012ء) ڈاکٹر سعید کی بازیابی کے باوجود بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے ہڑتال کی وجہ سے صوبے کے دو لاکھ مریض متاثر اور 1500 آپریشن ملتوی ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیڑھ ماہ بعد ڈاکٹر سعید احمد خان کی بازیابی پر غریب مریضوں نے سکھ کا سانس لیا مگر سرکاری ہسپتالوں پر انحصار کرنے والے ان مریضوں کی امیدیں اس وقت دم توڑ گئیں جبکہ سینئر داکٹرز نے اپنے دیگر مطالبات کے لیے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ایک جبکہ بی ایم سی میں روزانہ دو ہزار سے زائد مریض علاج معالجے کے غرض سے آتے ہیں جہاں ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی تو بحال کر دی مگر او پی ڈیز بدستور بند ہیں اور اب تک 1500 سے زائد آپریشن ملتوی ہو چکے ہیں۔ ہڑتال کے باعث تشویشناک حالت میں لائے جانے والے مریضوں کا علاج بھی ممکن نہیں جس کا اعتراف خود ڈاکٹرز کر رہے ہیں۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :