کھانسی شربت کیس‘لاہورہائیکورٹ میں جوڈیشل انکوائری کی درخواست سماعت کیلئے منظور ‘کل سے سماعت ہوگی

جمعرات 29 نومبر 2012 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 29نومبر 2012ء) لاہورہائیکورٹ نے کھانسی کی شربت(ٹائنو سیرپ) سے ہلاکتوں پر جوڈیشل انکوائری کی درخواست کوسماعت کیلئے منظور کرلیا اور درخواست جسٹس منظور ملک کو بھجوا دی، جس پر سماعت کل جمعہ سے ہو گی۔کھانسی کا شربت پینے سے ہونے والی ہلاکتوں پر عدالتی تحقیقات کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی۔

ہائی کورٹ نے درخواست کوقابل سماعت قراردیدیا اورسماعت کیلئے 30نومبر کی تاریخ مقرر کی۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ آفس نے درخواست سماعت کے لئے جسٹس منظور ملک کو بھجوا دی، جس پر سماعت کل جمعہ سے ہو گی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹائنو شربت پینے سے ہلاکتوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے۔ واقعے کی تحقیقات ہائی کورٹ کے جج سے کرائی جائے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل دل کے امراض کی دوائی کے ری ایکشن میں کئی ہلاکتیں ہوئیں مگر صوبائی حکومت نے مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچاوٴ کے لئے اقدامات نہیں کئے۔ شربت سے ہلاکتوں کے واقعے میں بھی غفلت برتنے والے سرکاری عہدیداران پر ذمہ داری عائد کرکے انکے خلاف کاروائی کی جائے۔