محکمہ صحت کی قلعہ عبداللہ چمن میں 5بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

جمعہ 30 نومبر 2012 12:55

چمن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔30نومبر 2012ء) محکمہ صحت نے بلوچستان کے سرحدی ضلع قلعہ عبداللہ چمن میں 5 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ڈاکٹر اختر نے بتایا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں بچوں کے پولیو وائرس کی تصدیق کے لئے ٹیسٹ اسلام آباد بھیجوائے تھے۔ جہاں سے 4 بچیوں اور ایک بچے کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔یاد رہے کہ پچھلے سال ضلع قلعہ عبداللہ چمن میں پولیو کے 26کیسز ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :