کھانسی سیرپ سے ہلاکتیں‘ لاہورہائیکورٹ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کیلئے درخواست گزار کو ترمیمی درخواست دائر کرنے کی ہدایت

جمعہ 30 نومبر 2012 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔30نومبر 2012ء) لاہورہائیکورٹ نے کھانسی کے سیرپ سے ہلاکتوں کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کیلئے درخواست گزار کو ترمیمی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس منظور احمد نے جمعہ کے روز سماعت شروع کی تودرخواست گزار شمائل احمد کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ کھانسی کے سیرپ پینے سے شاہدرہ کے ایک درجن سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور ابھی بھی معتدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واقع کے بعد ابھی محکمہ صحت اورپنجاب حکومت نے ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا ۔لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ اس واقع کی جوڈیشل انکوائری کرواکے ذمہ داروں کا تعین کیاجائے تاکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایاجاسکے کمیشن بناناحکومت کاکام ہے عدالت حکم نہیں دے سکتی۔ عدالت نے درخواستگزار کوترمیمی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔