کھانسی سیرپ کیس ،3ملزمان چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ہفتہ 1 دسمبر 2012 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 1دسمبر 2012ء) کھانسی سیرپ کیس کے 3ملزموں کو عدالت نےمزید 4روزکے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔کھانسی سیرپ کیس کے تین ملزموں کولاہور کی ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو تھانہ شاہدہ کی پولیس نےپیش کیا تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایاکہ ملزم رضوان،فدا اورعبدالروف کے میڈیکل سٹورسے خریدے گئے کھانسی کے سیرپ سے19افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے لہذا ابھی ملزموں سے تفتیش جاری ہےءان کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے پولیس کا موقف سننے کے بعد تینوں ملزموں کےجسمانی ریماند میں چار روز کی توسیع کردی ۔

متعلقہ عنوان :