پاکستان میں غیر ملکی سگریٹ کی غیر قانونی تجارت سے قومی خزانے کو 40 ارب روپے کا نقصان

ہفتہ 1 دسمبر 2012 23:44

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1دسمبر۔ 2012ء) پاکستان میں غیر ملکی سگریٹ کی غیر قانونی تجارت سے قومی خزانے کو 40 ارب روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ سگریٹ کی سمگلنگ میں خوفناک حد تک اضافے کے باعث سگریٹ کی غیر قانونی تجارت میں ملوث سر فہرست 10 ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ملکی سگریٹ انڈسٹری میں 18فیصد سے زائد حصہ سمگل مصنوعات یا ایسی مصنوعات کا ہے جن پر ڈیوٹی ادا نہیں کی جاتی۔

ذرائع نے بتایا کی کسٹم حکام اور عملہ کی ملی بھگت سے ملتان سمیت ملک بھر میں سمگل شدہ سگریٹ کے کاروبار میں اضافہ ہوگیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی جانب سے سگریٹ کی سمگلنگ کے کاروبار پر قابو پانے کے احکامات کاغذی کاروائیوں تک محدود ہیں ۔ کسٹم حکام کی جانب سے کاروائی کرنے کی بجائے ذومعنی چپ سادہ لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :