کوئٹہ :صوبائی محکمہ صحت نے تمام ہڑتالی ڈاکٹروں کی تنخواہیں روک لیں

اتوار 2 دسمبر 2012 13:49

کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔2دسمبر۔ 2012ء) محکمہ صحت بلوچستان نے بی ایم سی ،سول ہسپتال اور فاطمہ جناح ہسپتال کے تمام ہڑتالی ڈاکٹروں کی تنخواہیں روک لیں ۔ ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے کے پانچ ہزار ڈاکٹروں میں صرف پانچ سو ہڑتالی ڈاکٹرز کی تنخواہیں بند کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت بلوچستان کے ترجمان کے مطابق بولان میڈیکل کمپلکیس ،سول ہسپتال اور فاطمہ جناح ہسپتال کے وہ ہڑتالی جو مسلسل ہڑتال پر ہیں ان تمام ڈاکٹروں کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں۔

جبکہ ڈیپوٹیشن پر کراچی گئے پانچ ڈاکٹرز جو ڈاکٹروں کو ہڑتال پر اکسارہے تھے ان کی ڈیپوٹیشن بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پانچ ہزار ڈاکٹرز ہیں ان میں سے صرف پانچ سو ہڑتالی ڈاکٹروں کی تنخواہیں بند کی گئی ہیں جبکہ صوبے کے کسی بھی ضلع یا ڈویژن کو کسی ڈاکٹر کی تنخواہ بند نہیں کی گئی ہے۔