بلوچستان میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کا 47 واں دن، 12 مریض جاں بحق

پیر 3 دسمبر 2012 12:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3دسمبر 2012ء) کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں پی ایم اے کے ڈاکٹرز کا اپنے مطالبات کے لیے 47ویں روز بھی احتجاج جاری ہے علاج معالجے سے محروم دم توڑنے والوں کی تعداد 12 ہو گئی۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے مغوی کی بازیابی کے بعد اپنے دیگر مطالبات کے لیے صوبائی حکومت پر دباؤڈالنے کے لیے 47ویں روز بھی سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور جنرل آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ جاری ہے جس سے اب تک بارہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں سرکاری ہسپتالوں سے مریضوں کے جانے کے باعث ہسپتال ویران ہو گئے ہیں ۔دوسری جانب پی ایم اے کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے ان کے خلاف درج مقدمات واپس لیے جائیں اور صوبائی حکومت کی جانب سے 80 ملتوی ڈاکٹرز کو بحال کئے جانے سمیت سیل کلینکس بھی کھولے جائیں۔ بصورت دیگر وہ احتجاج جاری رکھیں گے اس وقت کوئٹہ کے چار سرکاری ہسپتالوں میں گنتی کے صرف دس ڈاکٹرز خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں بیشتر ینگ ڈاکٹرز ہیں جو تشویش ناک حالت میں لائے جانے والوں کا علاج نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :