اپر پنجاب کی صنعتوں کا کیمیکل مواد دریاؤں میں ڈالے جانے سے سرائیکی ،سندھ اور بلوچستان کی زمینیں بنجر ہوں گی ‘ بلکہ ان علاقوں میں مہلک بیماریاں جنم لیں گی ‘ ان علاقوں کے عوام کو انفرادی اور اقتصادی قتل عام سے بچانے کیلئے صدر اور وزیر اعظم ذاتی طور پر نوٹس لیں ‘ ورلڈ سرائیکی کانگریس کا مطالبہ

پیر 3 دسمبر 2012 13:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔3دسمبر 2012ء) ورلڈ سرائیکی کانگریس نے صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے اپیل کی ہے کہ سندھ ،بلوچستان اور سرائیکی ریجن کی زمینوں کو بنجر ہونے سے فوری طور پر بچایا جائے ‘ لاہور ،گوجرانوالہ،فیصل آباد ،گجرات اور سیالکوٹ کی فیکٹریوں کا کیمیکل مواد دریائے راوی جہلم اور چناب میں ڈالا جارہا ہے اورسالہا سال سے اس گہناونی جرم کا نوٹس وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے نہیں لیا ۔

گزشتہ روز ورلڈ سرائیکی کانگریس کا اجلاس فیاض باقر کنوینئر ورلڈ سرائیکی گانگریس کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے صدر ‘ وزیراعظم سے یہ مطالبہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ انہیں دریاوں کا پانی آگے چل کر سرائیکی ریجن ،بلوچستان اور سندھ کی زمینوں کو سیراب کرتا ہے اس کیمیکل آلودہ پانی کی وجہ سے ان علاقوں کی کاشت بری طرح متاثر ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان علاقوں کی جو غذائی اجناس پیدا ہونگی اس سے مہلک بیماریاں جنم لیں گی۔ یہ انسانوں کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے اور اپر پنجاب کے صنعت کار کی اس روش کے سبب سرائیکی سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کا قتل عام ہوگا۔ان کی زمینیں بنجر ہوجائیں گی ۔لہذا فوری طور پر وزارت محولیات اور حکومت پنجاب اس کا نوٹس لیں اور صنعت کاروں کو ہدایت کریں کہ وہ اپنا کیمیکل مواد ان دریاوٴں میں پھینکنے کے بجائے ۔

وہ ہی فیکٹریوں کے سات زمینوں پرموثر طریقہ کار کے مطابق ضائع کردیں ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ورلڈ سرائیکی کانگریس ایک اجلاس طلب کرے گی ۔جس میں اراکین پارلیمنٹ غیر ملکی سفراء ،محققین اور ماہرین زراعت کو ان خدشات سے آگاہ کیا جائے گا۔ ڈاکٹر غضنفرمہدی نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے کہا کہ اس عظیم انسانی مسئلہ پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اپنی خصوصی ٹیمیں فوری طور پر تشکیل دیں اور عوام کے سامنے صیح حقائق لائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :