بلوچستان میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کا 48 واں روز، مریض پریشان

منگل 4 دسمبر 2012 12:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 4دسمبر 2012ء) بلوچستان میں ڈاکٹر وں کی ہڑتال 48 روز بھی جاری ہے جس کی وجہ سے مریضوں سخت پریشان ہیں ۔ کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر سعید خان کو بازیاب ہوئے 5 روز گزر گئے ہیں لیکن پی ایم اے نے ہڑتال کی کال واپس نہیں لی جسکے سبب تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور جنرل آپریشن تھیٹرز بند ہیں ۔

(جاری ہے)

او پی ڈیز کی بندش کے باعث مرٰیضو ں کو وارڈوں میں داخل نہٰیں کیاجارہاہے جس کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات دن بدن بڑھ رہی ہیں ۔

ساٹ مرٰیضینگ ڈاکٹرزنے ہڑتال ختم کرکے شعبہ حادثات میں کام شروع کردیا ہے جہاں وہ صرف حادثات کے شکار افرادکو طبی امداد فراہم کرکے انہیں سی ایم ایچ ریفر کردیتے ہیں ۔ پی ایم اے کے رہنمائوں کا کہناہے کہ جب تک حکومت انہیں تحفظ فراہم کرنے کابندوبست نہیں کرتی ۔ ہڑتال کے دوران ان کے خلاف دائر کئے جانے والے مقدمات اور تاوان مٰیں اداکی جانے والی رقم واپس نہیں کرے گی تب تک وہ ہڑتال جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :