امریکہ کا بغیر اجازت پاکستان کو چشمہ پاور پلانٹ کیلئے پینٹ کی فروخت پر چینی کمپنی کو 20 لاکھ ڈالر جرمانہ

منگل 4 دسمبر 2012 13:31

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔4دسمبر 2012ء ) امریکی حکومت نے بغیر اجازت پاکستان کو چشمہ پاور پلانٹ کے لئے پینٹ کی فروخت پر چینی کمپنی کو 20 لاکھ ڈالر جرمانہ کر دیا۔

(جاری ہے)

امریکی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مشعل ہاروے نے بتایا کہ چین کی ایٹمی تعمیراتی کمپنی \'\'ہاکسنگ کنسٹرکشن\'\' نے وفاقی عدالت میں پاکستان کے چشمہ پاور پلانٹ کو پینٹ فروخت کا اعتراف کیا ہے اور اس سلسلے میں امریکی برآمدی قوانین کا خیال نہیں رکھا گیا۔

عدالت نے کمپنی کو بیس لاکھ ڈالر کا جرمانہ کر دیا۔ شنگھائی میں واقع چینی کمپنی نے 2006ء میں امریکی کمپنی پی پی جی انڈسٹریز سے پینٹ خریدا جو پاکستان کے چشمہ پاور پلانٹ کے اندرونی حصوں میں استعمال ہوا۔ چینی کمپنی کے پاس امریکا کے کامرس ڈیپارٹمنٹ کا اجازت نامہ نہیں تھا۔ کمپنی کو دو برس پہلے بھی اس کیس میں30 لاکھ 75ہزار ڈالر کا جرمانہ ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :