بلوچستان میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کا 49واں روز، او پی ڈیز اور جنرل آپریشن تھیٹرز بند ‘ مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا، ینگ ڈاکٹرزنے ہڑتال ختم کرکے شعبہ حادثات میں کام شروع کردیا

منگل 4 دسمبر 2012 14:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔4دسمبر 2012ء ) بلوچستان میں پی ایم اے کی کال پر اپنے مطالبات کے حق میں ڈاکٹر وں کی ہڑتال 49ویں روز بھی جاری رہی، او پی ڈیز اور جنرل آپریشن تھیٹرز بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر سعید خان کی بازیا بی کے بعد بھی پی ایم اے نے ہڑتال کی کال واپس نہیں لی جس کے سبب تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور جنرل آپریشن تھیٹرز بند ہیں۔

(جاری ہے)

او پی ڈیز کی بندش کے باعث مریضو ں کو وارڈوں میں داخل نہیں کیاجارہاہے جس کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات دن بدن بڑھ رہی ہیں۔ ینگ ڈاکٹرزنے ہڑتال ختم کرکے شعبہ حادثات میں کام شروع کردیا ہے جہاں وہ صرف حادثات کے شکار افرادکو طبی امداد فراہم کرکے انہیں سی ایم ایچ ریفر کردیتے ہیں۔ پی ایم اے کے رہنماؤں کا کہناہے کہ جب تک حکومت انہیں تحفظ فراہم کرنے کابندوبست نہیں کرتی۔ ہڑتال کے دوران ان کے خلاف دائر کئے جانے والے مقدمات اور تاوان میں اداکی جانے والی رقم واپس نہیں کرے گی تب تک وہ ہڑتال جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :