معیشت سنبھل رہی ہے، حکومتی قرضے کم، بینکوں نے نجی شعبہ کو توجہ دینا شروع کر دی‘ شرح سود مزیدکم کرنے سے سنبھلتی معیشت کو سہارا ملے گا،بھارت سے آزادانہ تجارت سے دنیا کی اکثریت کو فائدہ پہنچے گا، ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت اورپاک برطانیہ بزنس کونسل کے ڈائریکٹر طارق محمود اور تاجر رہنما طارق سعید کا کاروباری برادری کے اجتماع سے خطاب

منگل 4 دسمبر 2012 16:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔4دسمبر 2012ء) ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت اورپاک برطانیہ بزنس کونسل کے ڈائریکٹر طارق محمود نے کہا ہے کہ معیشت کو سہارا دینے کے لئے سٹیٹ بینک دسمبر کے جائزہ میں شرح سود میں مزید کمی کرے۔معیشت سنبھل رہی ہے جبکہ افراط زر ساڑھے پانچ سال مین کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔پالیسی ریٹ میں کمی نہ کی گئی تو اقتصادی بحالی کی رفتار بحال رکھنا مشکل ہو گا۔

(جاری ہے)

افراط زر میں کمی کا کریڈٹ اشیائے خورد و نوش کی فراوانی اوربھارت سے آزادانہ تجارت کو بھی جاتا ہے جس کا سہرا قومی تاجر رہنما طارق سعید کی برسوں کی کوششوں کے سر ہے۔طارق محمود جو اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر بھی ہیں نے کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اقدامات نہ کئے گئے توافراط زر دوبارہ بڑھ سکتا ہے۔حکومتی قرضے کم ہو رہے ہیں اسلئے بینکوں نے نجی شعبہ کو قرض دینا شروع کر دیا ہے ۔ موجودہ حالات میں حکومت عوامی فلاح پر مزید اخراجات کرنے کے قابل ہو گئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت اور طارق سعیدجیسے رہنماؤں کی کاوشوں کی وجہ سے یہ خطہ جہاں دنیا کی اکثریت بستی ہے پسماندگی سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے۔