راہ نجات آپریشن سے متاثرہ قبائل جو اپنے آبائی گھروں کو واپس جا چکے ہیں وہاں سو فیصد پولیو ویکسینیشن مہم مکمل کر لی ہے ‘ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہیں رہا‘ حکومت پولیو ٹیموں کو مہم کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے، جنوبی وزیرستان ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ شاہد اللہ کی صحافیوں کو بریفنگ

منگل 4 دسمبر 2012 19:22

وانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4دسمبر۔ 2012ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ شاہد اللہ نے کہاہے کہ راہ نجات آپریشن سے متاثرہ قبائل جو اپنے آبائی گھروں کو واپس جا چکے ہیں وہاں سو فیصد پولیو ویکسینیشن مہم مکمل کر لی ہے ‘ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہیں رہا‘ حکومت پولیو ٹیموں کو مہم کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو یہاں وانا میں پولیو مہم کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران جو والدین اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکاری تھے انہیں بھی راضی کر کے ان کے بچوں کو بھی قطرے پلائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان ایجنسی میں 7 ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کوقطرے پلائے گئے ہیں او راس مہم کے دوران 40 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ انہوں نے کہاکہ مہم کے دوران قطرے پلانے والی ٹیموں کو پولیٹیکل انتظامیہ نے مکمل تحفظ فراہم کیا گیا ہے اور ان سے ہر ممکن تعاون کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :