پاکستا ن کوچشمہ ایٹمی بجلی گھر کیلئے اعلیٰ معیارکی کوٹنگ فراہم کرنیکاالزام، امریکہ میں چینی کمپنی کو30لاکھ ڈالرجرمانہ ، کمپنی نے رقم ادا کرنے پررضامندی ظاہرکردی ،امریکی میڈیا

منگل 4 دسمبر 2012 19:46

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4دسمبر۔ 2012ء) امریکہ نے پاکستا ن کو چشمہ ٹو ایٹمی بجلی گھر کیلئے انتہائی اعلیٰ کارکردگی کی حامل ”کوٹنگ ،،غیرقانونی طورپربرآمدکرنے پرچین کی کمپنی ” چائنانیوکلیئر انڈسٹری ہواژنگ کنسٹرکشن،،و30لاکھ ڈالرجرمانہ عائدکردیا۔منگل کوامریکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی کو30لاکھ ڈالرجرمانہ امریکی حکومت نے بغیراطلاع اوراجازت کے انتہائی اعلیٰ کارکردگی کاحامل اپوکسی کوٹٹڈ پلانٹ فراہم کرنے پرکیاگیااپوکسی کوٹٹڈ پلانٹ پاکستا ن نے چشمہ ٹوایٹمی بجلی گھرمیں استعمال کیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چینی کمپنی نے 2006ء اور2007ء کے مذکورہ پاورپلانٹ اس وقت پاکستان برآمدکیاتھاجب چشمہ ٹوپاورپلانٹ زیرتعمیرتھا۔پاکستان کوفروخت کئے گئے امریکی پاورپلانٹ کوبرآمدکرنے کیلئے خصوصی لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے جوچینی کمپنی کے پاس نہیں تھا۔امریکی اٹارنی جنرل رونالڈماشین نے کہاہے کہ چینی کمپنی نے فاقی عدالت میں امریکہ کے برآمدسے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کاجرم قبول کیا ہے جس کے بعداس پرتیس لاکھ ڈالرجرمانہ عائدکیاگیا۔رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی نے جرمانہ اداکرنے پررضامندی ظاہرکی ہے اس کے ساتھ ساتھ کمپنی پانچ سال تک امریکی آڈٹ بھی کرائے گی۔

متعلقہ عنوان :