بلوچستان میں ڈاکٹرز کی مطالبات کے حق میں50ویں روز ہڑتال ، او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند،مریضوں کو پریشانی کا سامنا ،حکومت19 نومبر کی پوزیشن بحال کرے،جب تک ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات واپس نہیں لئے جاتے، ان کے معطلی کے احکامات واپس نہیں لئے جاتے،دیگر کارروائیاں ختم نہیں جاتی، ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی،پاکستان میڈیکل ا یسوسی ایشن بلوچستان کا مطالبہ

بدھ 5 دسمبر 2012 13:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔5دسمبر 2012ء ) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مطالبات کے حق میں ڈاکٹروں کی ہڑتال مسلسل50ویں روز بھی جاری رہی، ہڑتال کے باعث او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز تاحال بند ہیں۔پاکستان میڈیکل ا یسوسی ایشن بلوچستان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت19 نومبر کی پوزیشن بحال کرے،جب تک ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات واپس نہیں لئے جاتے۔

(جاری ہے)

ان کے معطلی کے احکامات واپس نہیں لئے جاتے اور دیگر کارروائیاں ختم نہیں جاتی اس وقت تک ڈاکٹروں کی جانب سے ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب او پی ی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز مسلسل 50ویں روز بھی بند ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ڈاکٹروں کی جانب سے ہڑتال کا سلسلہ گذشتہ ماہ کی 17 تاریخ سے ڈاکٹر سعید کے اغوا کے بعد شروع کیاگیا تھا۔جو ان کی بازیابی کے باوجود اب تک جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :