زاہد بخاری نے شعیب سڈل کمیشن کی سپریم کورٹ کو بھجوائی گئی رپورٹ مستردکردی،کمیشن کی رپورٹ میں کئی نقائص ہیں ، ملک ریاض کا ایک ہی ثبوت سچ ثابت ہوا ، چوری چوری ہی ہوتی ہے پانچ روپے کی ہویا پانچ لاکھ کی، ملک ریاض کے وکیل کاردعمل

بدھ 5 دسمبر 2012 23:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5دسمبر۔ 2012ء) بحریہ ٹاؤن کے سابق سربراہ ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے شعیب سڈل کمیشن کی سپریم کورٹ کو بھجوائی گئی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شعیب سڈل کمیشن کی رپورٹ کو نہیں مانتے ، اس میں کئی نقائص ہیں ، خوشی ہے کہ ملک ریاض کا ایک ہی ثبوت سچ ثابت ہوا ، چوری پانچ روپے کی ہویا پانچ لاکھ کی چوری چوری ہی ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو شعیب سڈل کمیشن کی سپریم کورٹ کو پیش کی جانے والی رپورٹ پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شعیب سڈل کمیشن کی رپورٹ میں کئی نقائص ہیں ہم شعیب سڈل کمیشن کی رپورٹ کو نہیں مانتے ۔ انہوں نے کہاکہ چوری چوری ہوتی چاہئے ایک پانچ روپے کی ہو یا پانچ ہزار کی ۔ انہوں نے کہاکہ خوشی ہوئی ہے کہ ملک ریاض کا ایک ہی ثبوت سچ ثابت ہواہے ۔

متعلقہ عنوان :