شعیب سڈل کمیشن کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ، کمیشن کو سزا دینے یا مقدمہ درج کرنے کا کوئی اختیارنہیں ، کمیشن کا کام صرف جانچ کرکے رپورٹ جمع کرانی ہے،ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 6 دسمبر 2012 16:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔6دسمبر 2012ء) بحریہ ٹاؤن کے سابق سربراہ ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے کہا ہے کہ شعیب سڈل کمیشن نے اپنی عبوری رپورٹ جمع کرادی ، شعیب سڈل کمیشن کی کوئی دستوری حیثیت نہیں ، کمیشن کو سزا دینے یا مقدمہ درج کرنے کا کوئی اختیارنہیں ، کمیشن کا کام صرف جانچ کرکے رپورٹ جمع کرانی ہے ، جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک ریاض کے وکیل نے کہاکہ شعیب سڈل کمیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ گواہوں کو ڈرانے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کیا ، وکیل استغاثہ زاہد بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے ، 6 اکتوبر تک کی کارروائی کوغیر قانونی قرار دلوانے کیلئے جو درخواست دائر کی تھی آج اس کی اپیل کرنے کیلئے آئے ہیں، زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ عبوری رپورٹ میں ہمارے اس موقف کو تسلیم کیا گیا ہے کہ ارسلان افتخار نے لاکھوں روپے خرچ کئے ہیں ، کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملک ریاض کے وکیل نے کہا کہ کمیشن نے بیرون ملک جاکر حقائق اکٹھے نہیں کئے کیونکہ جس فلیٹ میں ارسلان افتخار نے قیام کیا ان کا ایک ماہ کا کرایہ لاکھوں میں ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اگر کمیشن نے غیر جانبدارانہ اور حقائق کو مدنظر رکھ کر رپورٹ مرتب کی تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا اور حقیقت یہ ہے کہ ملک ریاض اپنے موقف میں سچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :