پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہونے سے سرمایہ داروں کی حوصلہ شکنی اور مزدور طبقہ کے حقوق کی بازیابی کا عمل شروع ہوا ہے ، پیپلزپارٹی متوسط طبقات کی نمائندہ جماعت ہے ، عوامی حکومت کے ڈیڑھ سالہ کارنامے دیکھ کر مخالفین کو نہ نیند آتی ہے،نہ ہی خوراک ہضم ہو رہی ہے ، وزیر تعمیرات عامہ شاہرات آزاد کشمیر چوہدری محمد رشید کی وفودسے گفتگو

جمعرات 6 دسمبر 2012 16:13

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔6دسمبر 2012ء) وزیر تعمیرات عامہ شاہرات آزاد کشمیر چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہونے سے سرمایہ داروں کی حوصلہ شکنی اور مزدور طبقہ کے حقوق کی بازیابی کا عمل شروع ہوا ہے ، پاکستان پیپلزپارٹی متوسط طبقات کی نمائندہ جماعت ہے ، عوامی حکومت کے ڈیڑھ سالہ کارنامے دیکھ کر مخالفین کو نہ نیند آتی ہے اور نہ ہی خوراک ہضم ہو رہی ہے ، جب پیٹ میں مرو اٹھتے ہیں تو اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کی خاطر عوامی حکومت کے خلاف افواہیں چھوڑنا شروع کردیتے ہیں ، وزیر حکومت گزشتہ روز مختلف عوامی وفود اور چیئرمین پی وائی اور برطانیہ سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ کی تعمیروترقی ، فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے ڈیڑھ سالہ اقدامات گزشتہ نصف صدی پر بھاری ہیں مجید حکومت 5 سالوں میں علاقائی تعمیروترقی کی نئی مثالیں قائم کرے گی ، چیئرمین پی وائی اور برطانیہ نعیم عباسی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد رشید نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری تحریک آزادی کے بلاتنخواہ سپاہی ہیں برطانیہ کا مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردارادا کرنا ناگزیر ہے ، پیپلز پارٹی کے عہدیداران و کارکنان جو برطانیہ میں آباد ہیں برطانوی حکومت پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا دباؤ بڑھائیں۔

متعلقہ عنوان :