بلوچستان ،سر کاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 52ویں روز میں داخل ، او پی ڈیز ، آپریشن تھیٹرز سمیت لیبر روم بند، مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ، مشکلات سے دوچار

ہفتہ 8 دسمبر 2012 13:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔8دسمبر 2012ء ) بلوچستان میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پرمطالبات کے حق میں ہفتہ کو 52ویں روز بھی ڈاکٹروں کی ہرتال جاری رہی، سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز ،جنرل آپریشن تھیٹرز سمیت لیبر روم بند اور نجی کلینکس صوبائی حکومت کی جانب سے سیل ہیں جس سے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹروں کا احتجاج 52ویں روز میں داخل ہو گیا صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز ،جنرل آپریشن تھیٹرز سمیت لیبر روم بند ہے۔

صوبائی حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے طلب کئے گئے آرمی ڈاکٹرز بھی تاحال ان ہسپتالوں میں نہیں پہنچے۔ ینگ ڈاکٹر ایمرجنسی میں تشویشناک حالت میں لائے جانے والے مریضوں کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کا مشورہ دے دیتے ہیں جس سے مریض راستے میں ہی دم توڑ دیتا ہے مگر سینئر ڈاکٹرز اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ اور صوبائی حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :