وزیر قبائل نے چھ سالوں سے زیر کنٹرول علاقوں میں مثالی امن قائم کیا ، امن کے قیام کیلئے بے مثال قربانیاں دے کر حب الوطنی کا مظاہرہ کیا ،من کے بدلے حکومت نے احمد زئی وزیر قبائل کے علاقوں میں سڑکوں‘ تعلیم ‘ صحت اور دیگر ترقیاتی کاموں پر خطیر رقم خرچ کرکے کئی دیرینہ مطالبات اور محرومیاں ختم کر دی گئیں،جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ شاہد اللہ کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 8 دسمبر 2012 18:41

وانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8دسمبر۔ 2012ء) جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ شاہد اللہ نے کہا ہے کہ وزیر قبائل نے پچھلے چھ سالوں سے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں ایک مثالی امن قائم کیا ہے اور انہوں نے اپنے علاقے میں امن کے قیام کیلئے بے مثال قربانیاں دے کر بڑی حب الوطنی کا مظاہرہ کیا ہے امن کے بدلے حکومت نے احمد زئی وزیر قبائل کے علاقوں میں سڑکوں‘ تعلیم ‘ صحت اور دیگر ترقیاتی کاموں پر خطیر رقم خرچ کرکے ان کے کئی دیرینہ مطالبات اور محرومیاں ختم کر دی گئیں وہ ہفتہ کو یہاں وانا کیمپ میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احمد زئی وزیر قبائل کے حالیہ اقدامات سے بھی یہ بات ثابت ہو گئی کہ وہ اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں دیر پا امن کے قیام کے خواہش مند ہے اور امن کو تقویت دینے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وانا میں آپریشن کی بجائے مذاکرات اور جرگوں کے ذریعے تمام ایشوز نمٹاتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :