سیاسی میدان میں پیپلز پارٹی کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا‘ وزیر اعظم پاکستان 15دسمبر کو باغ کے عوام سے ملنے آ رہے ہیں، آزاد کشمیر کے وزیر صحت و آزاد کشمیر منرل اینڈانڈ سٹریل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سردار قمرالزمان خان کا جلسہ سے خطاب

اتوار 9 دسمبر 2012 14:37

باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9دسمبر۔ 2012ء) آزاد کشمیر کے وزیر صحت و آزاد کشمیر منرل اینڈانڈ سٹریل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سردار قمرالزمان خان نے کہا کہ سیاسی میدان میں پیپلز پارٹی کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا کیونکہ اس جماعت کی جڑیں عوام میں ہیں اور عوام ہی اسے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچاتے ہیں۔وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف 15دسمبر کو غا زیوں اور شہدوں کی سر زمین باغ کے عوام سے ملنے آ رہے ہیں یہاں پروہ بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب اور آذاد کشمیر کی فرسٹ ویمن یونیورسٹی کا افتتاح بھی کریں گے جس کا این او سی بھی جاری ہو چکا یہ باغ والوں کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے معیاری تعلیمی درسگاہ ویمن یونیورسٹی کی افادیت اور اہمیت وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں جو سمجھ بوجھ رکھتے ہوں اور جنہیں اللہ تعالیٰ نے عقل کی دولت دی ہو لہکن جو ان پڑھ اور جاہل ہوں انہیں بڑے قومی اداروں سے کیا دلچسپی ہو سکتی ہے وہ صرف چوکوں اور چوراہوں میں کھڑے ہو کراپنی بدقسمی پر ماتم کر سکتے ہیں لیکن ہم نے اپنا کامیابی کا سفر جاری رکھنا ہے ہمیں عوامی خدمت اور علاقہ کی تعمیر سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی اس دن تمام لوگ اپنی تمام مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں اپنے معزز مہمانوں کے استقبال کے لیے باغ آہیں تاکہ ہم اپنی سابقہ روایات کی طرح اس مرتبہ بھی بہترین میزبان ہونے کا ثبوت دے سکیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیڑیاں رتنوئی خواجہ،بنی منہاساں ،ملدرہ ،برولی قادرآباد ،کھرل ملدیالاں،عباسیاں،بیڑیاں،چھتڑوڑہ اور کوٹیڑی نجم خان میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیااس موقع پر پیپلز پارٹی حلقہ وسطی کے عہدیداران پی ایس ایف پی وائی او اور کارکنوں کی بہت بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ بعض ایسے افراد جنہیں عوام مسترد کر چکے ہیں ترقیاتی منصوبہ جات کی راہ میں رکاوٹ بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں یہ نہیں معلوم ترقیاتی کاموں کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو عوامی سیلاب بہا کر لے جاتا ہے ۔

ہماری حکومت آنے سے پہلے یہاں پر بدانتظامی ،کرپشن اور لاقانونیت عروج پر تھی حکمرانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کیاتھا اور پورے آذاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبہ جات ٹھپ ہو چکے تھے لیکن ہماری حکومت قائم ہونے کے بعدسب سے پہلے ہم نے حکومت کی رٹ بحال کی اور پھر سابقہ حکومت کا گند صاف کرنے میں کچھ وقت لگ گیا۔ انہوں نے کہاصرف سوا سال کے مختصر عرصہ میں ہماری حکومت نے یہاں پر اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات دیے اور تعلمی میدان میں انقلابی اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ رب العزت کے فضل و کرم ہمیں ہمارے خدمت اور باغ کی تعمیر کے مشن سے کوئی پیچھے نہیں ہٹا سکتا تعلم یافتہ نوجوانوں کو باعزت روز گار کے مواقع مہیا کرنا جرم ہے تو یہ جرم ہم بار بار کریں گے لیکن اپنے نوجوانوں اورعوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے سابقہ حکومت میں باغ والوں کے لیے ایک بھی کوئی بڑا کام نہ ہو سکااور نہ ہی یہاں پر کوئی ایک بھی قومی ادارں تعمیر ہو سکا۔انہوں ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کامیابیوں کو کوئی نہیں روک سکتا ،وزیراعظم پاکستان ہماری دعوت پر باغ تشریف لارہے ہیں وہ باغ والوں کے لیے بہت بڑے ترقیا تی پیکج کابھی اعلان کریں گے۔