وزیراعظم کی قیادت میں حکومت آزادکشمیر کامیابی سے چل رہی ہے، تبدیلی کی باتیں کرنے والے اب پانچ سال انتظار کریں،پیپلزپارٹی نے آزادکشمیرمیں قومی نوعیت کے منصوبوں کاآغاز کرکے کشمیریوں کی نسل کی آبیاری کے لیے وسیع پیمانے پر کام شروع کردیا،تعلیمی ، صحت اور تعمیراتی منصوبوں کے شروع کرنے کاکریڈٹ پاکستان پیپلزپارٹی کوجاتاہے،پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما وزیرتعمیرات عامہ ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 9 دسمبر 2012 16:21

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9دسمبر۔ 2012ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما وزیرتعمیرات عامہ ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف نے کہاہے کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں حکومت آزادکشمیر کامیابی سے چل رہی ہے، تبدیلی کی باتیں کرنے والے اب پانچ سال انتظار کریں۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے آزادکشمیرمیں قومی نوعیت کے منصوبوں کاآغاز کرکے کشمیریوں کی نسل کی آبیاری کے لیے وسیع پیمانے پر کام شروع کردیاہے، تعلیمی ، صحت اور تعمیراتی منصوبوں کے شروع کرنے کاکریڈٹ پاکستان پیپلزپارٹی کوجاتاہے، ان خیالات کااظہار وزیر تعمیرات عامہ ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی اور جمہوری جماعت ہے آزادکشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کے قیام کوڈیڑھ سال کاعرصہ ہواہے جس میں ہزاروں تعمیراتی منصوبوں پرکام شروع کرچکے ہیں جن میں میڈیکل کالجز ، وویمن یونیورسٹیاں،کوہالہ ایکسپریس وے ، شاہراہ نیلم سمیت درجنوں ایسے منصوبے شامل ہیں جوکہ گزشتہ کئی سالوں کی عوام کے دیرینہ مطالبے تھے جنہیں پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین نے اولین فرصت میں شروع کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں حکومت آزادکشمیر کامیابی سے چل رہی ہے اس کامیابی کے ثمرات بہت جلد کشمیرکی عوام کوملیں گے ، انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک میں تعلیمی اداروں کی بہتری اور شاہرات ، وہائیڈرل بورڈ کی منصوبوں کی شروع اس کے مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں، وہی قوم ترقی کرتی جس قوم میں تعلیم اور ہنر پائے جائیں انہون نے کہاکہ اب آزادکشمیرمیں معیار تعلیم بلند ہوتاجارہاہے جس کے لیے وزیراعظم آّزادکشمیر کوشاں ہیں آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کارکردگی کی بنیاد پرحکومت بنائے گی ۔