اسلام آباد، بری امام میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے دولہا اور دولہن سمیت 70افراد کی حالت غیر، ہسپتال منتقل ،ایک بچے سمیت تین افراد کی حالت نازک، پولیس نے مضر صحت کھانا قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کر دی

اتوار 9 دسمبر 2012 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9دسمبر۔ 2012ء) تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں بری امام کے علاقے میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے دولہا اور دولہن سمیت 70 سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی جس پر انہیں فوری طور پر انہیں طبی امداد کیلئے پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں ایک بچے سمیت تین افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ،پولیس نے مضر صحت کھانا قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں بری امام کے علاقے ڈھوک بیڑخندمیں راجہ زبیر نامی شخص کی شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد دولہا اور دولہن سمیت 70 افراد کی حالت خراب ہوگئی جس پر انہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ولیمے کی تقریب میں چکن ،مٹن اور گاجر کا حلوہ پیش کیا گیا تھا ۔ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ افرادمیں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کی حالت مضر صحت کھانا کھانے سے خراب ہوئی ،متاثرہ افراد کے معدے واش کئے جارہے ہیں ۔ایک متاثرہ شخص کے مطابق گاجر کا حلوہ کھانے سے طبیعت زیادہ خراب ہوئی ۔دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت کھانا قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :