سعودیہ میں پاکستانی سفیرکی شہزادہ سلطان بن عبدالعزیزسے ملاقات ،وزیراعظم کا پیغام ، خادمِ حرمین شریفین کے کامیاب آپریشن پر صدر زرداری اور وزیراعظم کی طرف سے نیک تمناؤں کااظہار، جلد صحت یابی کیلئے دعا،دونوں رہنماؤں کاباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 10 دسمبر 2012 15:34

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔10دسمبر 2012ء) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر محمد نعیم خان نے ریاض میں ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا پیغام پہنچایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے خادمِ حرمین شریفین کے کامیاب آپریشن پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ان کے درمیان جامع اشتراکِ عمل کے مختلف پہلوؤں ،پاکستان اور سعودی عرب کے موجودہ تعلقات کے بارے میں مکمل ہم آہنگی پائی گئی۔