ٹائنو سیرپ سے مرنے والے تما م افراد نشے کے عادی تھے، بھنگ،چرس،الکوحل ،افیون اورنیند آور گولیوں کے استعمال سے اموات ہوئیں،فرانزک رپورٹ محکمہ صحت پنجاب کو موصول

پیر 10 دسمبر 2012 16:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔10دسمبر 2012ء ) محکمہ صحت پنجاب کو ٹائنو سیرپ پینے سے ہلاکتوں کی فرانزک رپورٹ موصول ہو گئی ،رپورٹ کے مطابق مرنے والے تمام افراد نشے کے عادی تھے۔ان کے معدوں سے لئے گئے اجزاء کے تجزیئے سے ثابت ہواکہ انہوں نے ٹائنو سیرپ کے علاوہ بھنگ،چرس،الکوحل ،افیون اورنیند آور گولیاں کا استعمال بھی کیا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق ٹائنو سیرپ پینے سے ہلاک ہونے والوں کے معدے کے اجزا کا تجزیہ کیا گیا۔

فرانزک رپورٹ میں ٹائنو سیرپ کو درست قرار دیا گیا ہے اور کہا گیاہے کہ مرنے والے تمام افراد نشے کے عادی تھے جوالکوحل، نیند آور ادویات اور دیگر نشہ کرتے تھے اور ان کی اموات بھی نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ تاہم محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیرپ درست قرار پانے کے باوجود تحقیقات اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک تمام حقائق منظر عام پرنہیں آجاتے۔

متعلقہ عنوان :