ڈیرہ اسماعیل خان،واپڈاکی ظالمانہ لوڈشیڈنگ‘شہری علاقوں میںآ ٹھ گھنٹے ، دیہاتوں میں بارہ گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ روزکامعمول بن گئی‘چےئرمین واپڈاسے مداخلت کی اپیل

پیر 10 دسمبر 2012 20:11

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10دسمبر۔ 2012ء) واپڈاکی ظالمانہ لوڈشیڈنگ‘شہری علاقوں میںآ ٹھ گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں بارہ گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ روزکامعمول بن گئی‘چےئرمین واپڈاسے مداخلت کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق واپڈانے ڈیرہ اسماعیل خان میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ شروع کیاہواہے۔

(جاری ہے)

شہری علاقوں میںآ ٹھ گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں بارہ گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

سردیوں کے موسم میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ ختم ہونے کی بجائے بڑھتاجارہاہے۔لوڈشیڈنگ سے عوام کی مشکلات میں سخت اضافہ ہورہاہے۔شہری حیران ہیں کہ گرمیوں میں توواپڈااسی طرح لوڈشیڈنگ کرتاہے لیکن سردیوں میں اس لوڈشیڈنگ کاآخرکیاجوازہے۔لوڈشیڈنگ کے اوقات کم ہونے چاہئیں۔عوامی حلقوں نے چےئرمین واپڈاسے اس بارے مداخلت کی اپیل کی ہے اورظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کامطالبہ کیاہے۔