ایشیائی اقتصادی قوت 2030 تک امریکہ اور یورپ کو پیچھے چھوڑ دے گی ،اقتصادی ترقی میں چین 2030 تک امریکہ کو پیچھے چھوڑدیگا ،یورپ، جاپان اور روس کی معیشتیں گراوٹ کا شکار ہیں، عالمی معیشت کی صحت کا دار و مدار بتدریج ترقی پذیرممالک کی ترقی سے جڑ جائے گا،چین کی اقتصادی برتری کے باوجود عالمی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے امریکہ کی سپر پاور کی حیثیت برقرار رہے گی، امریکی نیشنل انٹیلی جنس کونسل کی رپورٹ،سب سے بڑی اقتصادی طاقت ہونا اہم ہے ،یہ ضروری نہیں کہ سب سے بڑی اقتصادی طاقت ہمیشہ سپر پاور ہو،نیشنل انٹیلی جنس کونسل کے کونسلرکی پریس کانفرنس
منگل 11 دسمبر 2012 13:50
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق چین کی اقتصادی برتری کے باوجود عالمی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے امریکا کی سپر پاور کی حیثیت برقرار رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق چین بھی آنے والی دو دہائیوں میں امریکہ کی جگہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔گلوبل ٹرینڈز یا عالمی رجحانات 2030 نامی اس رپورٹ میں زیادہ عمر کی آبادی والے ترقی یافتہ ممالک میں ترقی کی سست رفتار اور گرتے ہوئے معیارِ زندگی کے بارے میں بھی متنبہ کیا گیا ہے۔یہ رپورٹ ہر چار برس بعد جاری کی جاتی ہے اور اس کا مقصد ان بڑے رجحانات پر نظر رکھنا ہے جو دنیا کی شکل بدل رہے ہیں۔ یہ اس سلسلے کی مجموعی طور پر پانچویں رپورٹ ہے۔قومی انٹیلی جنس کونسل نے کہاہے کہ اگر آبادی کے تناسب، مجموعی قومی پیداوار، عسکری اخراجات اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو مدِنظر رکھا جائے تو دو ہزار تیس تک ایشیائی ممالک کی مجموعی طاقت براعظم یورپ اور شمالی امریکہ کے ممالک کی مجموعی طاقت سے بڑھ جائے گی۔تاہم کونسل نے کہاہے کہ اسے یقین نہیں کہ چین امریکہ جیسی سپر پاور بنے گا اور عالمی معاملات پر دیگر ممالک سے اتحاد قائم کرے گا۔رپورٹ کے مطابق دو ہزار تیس سے چند برس قبل ہی چین بطور سب سے بڑی معیشت امریکہ کی جگہ لے لے گا اور اس کے برعکس یورپی ممالک، جاپان اور روس کی معیشتیں آہستہ آہستہ رو بہ زوال رہیں گی۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل انٹیلیجنس کونسل کے کونسلر میتھیو بروز نے کہا کہ سب سے بڑی اقتصادی طاقت ہونا اہم ہے لیکن یہ بھی ضروری نہیں کہ سب سے بڑی اقتصادی طاقت ہمیشہ سپر پاور بھی ہو۔کونسل نے اپنی رپورٹ میں جن بڑے رجحانات کی نشاندہی کی ہے ان میں ممالک کی انفرادی طاقت کے علاوہ طاقت کے توازن کی مغرب سے مشرق اور جنوب میں منتقلی بھی ہے۔رپورٹ میں معمر معاشروں، متوسط طبقے میں اضافے اور قدرتی وسائل کی کمی کو کلیدی عالمی رجحانات قرار دیا گیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق آئندہ بیس برس میں جہاں امریکہ توانائی کے معاملے میں خودکفیل ہو جائے گا وہیں دنیا میں شہروں میں رہائش پذیر افراد کی تعداد تیزی سے بڑھے گی۔کونسل نے کہا ہے کہ مستقبل میں امریکہ کا عالمی کردار آئندہ دو دہائیوں میں دنیا کی شبیہ کو بدلنے میں ڈرامائی کردار ادا کر سکتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.