ہوائی اعلانات نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں ‘ باغ میں وویمن یونیورسٹی کا وعدہ شہید بینظیر نے کیا تھا جسے صدر زرداری ، وزیراعظم پرویز اشرف اور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے پورا کردیا ہے ‘ باغ کے عوام جیالے وزیراعظم کا تاریخی استقبال کریں گے ، آمدہ الیکشن نہیں آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے بارے میں سوچتے ہیں،وزیر صحت عامہ و قدرتی وسائل سردار قمر الزمان خان کا ماھلدرہ کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب

منگل 11 دسمبر 2012 19:36

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11دسمبر۔ 2012ء) وزیر صحت عامہ و قدرتی وسائل سردار قمر الزمان خان نے کہا ہے کہ ہم ہوائی اعلانات نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں ‘ باغ میں وویمن یونیورسٹی کا وعدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے کیا تھا جس کو صدر پاکستان آصف علی زرداری ، وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے پورا کردیا ہے ، باغ کے عوام جیالے وزیراعظم کا تاریخی استقبال کریں گے ، آمدہ الیکشن نہیں آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے بارے میں سوچتے ہیں۔

وہ منگل کو ماھلدرہ کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

جلسہ سے سابق امیدوار اسمبلی راجہ مبشر اعجاز ، وزیراعظم کے معاون خصوصی کرنل (ر) راجہ ضمیر ، راجہ افسر منہاس ، راجہ عارف ، راجہ حنیف منہاس و دیگر نے بھی خطاب کیا ، سردار قمر الزمان خان نے کہا کہ ماضی میں میگاپراجیکٹ کے نام پر اضلاع کو تقسیم کرکے نفرتوں کے بیج بوئیں گے ہم نے اقتدار میں آتے ہی نفرتوں کو محبتوں میں تبدیل کرکے بلاتخصیص عوام کی خدمت کی ، 3میڈیکل اور ہیلتھ پیکج موجودہ حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور 15 دسمبر کو باغ میں وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف وویمن یونیورسٹی کا افتتاح بھی کردیں گے ، یونیورسٹی کے قیام کا وعدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے مجھ سے 2007ء میں کیا تھا جسے موجودہ حکومت نے پورا کرکے ثابت کردیا ہے کہ ہم شہید جمہوریت کی دی گئی تعلیمات پر چل کر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں ، سردار قمر الزمان خان نے جلسہ سے خطاب کے دوران گرلز ہائی سکول ماھلدرہ کو ہائیر سیکنڈری ، بوائے مڈل سکول بنی منہاسہ کو ہائی ، گرلز پرائمری سکول ، گلہ ہاڑی کو مڈل کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا ، ماھلدرہ میں FAP کو بی ایچ یو کا درجہ دینے کے ساتھ بنی منہاسہ تا ماھلدرہ رابطہ سڑک کیلئے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا ، سردار قمر الزمان خان نے جلسہ عام سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں آنے والا دور بھی ہمارا ہے بے نظبر انکم سپورٹ پروگرام سمیت دیگر فلاحی کام جاری رہیں مخالفین کے پراپیگنڈے کی پرواہ نہیں، عوامی خدمت کا سفر نہ رکے گا اور نہ کوئی روک سکتا ہے۔