ڈیرہ اسماعیل خان،محکمہ صحت کے ای ڈی او ڈرائیوراورمیڈیکل ٹیکنیشن سمیت پراسرارطورپرلاپتہ

بدھ 12 دسمبر 2012 20:45

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12دسمبر۔ 2012ء)محکمہ صحت کے ای ڈی او ڈاکٹرعاشق سلیم اپنے ڈرائیوراورمیڈیکل ٹیکنیشن کے ہمراہ پشاورسے ڈیرہ اسماعیل خان آتے ہوئے پراسرارطورپرلاپتہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت ڈیرہ اسماعیل خان کے ای ڈی اوڈاکٹرعاشق سلیم اپنی گاڑی میں اپنے ڈرائیورجاویداورمیڈیکل ٹیکنیشن وپیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ کے ہمراہ سرکاری فرائض کی بجاآوری کے بعدپشاورسے اپنے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے کہ کوہاٹ کے قریب انکارابطہ گھرسے کٹ گیا۔

جوذرائع کے مطابق دوبارہ بحال نہ ہوسکا۔ڈاکٹرعاشق سلیم کی پراسرارگمشدگی کی اطلاع پر محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران اورانکے رشتہ داران انکی رہائشگاہ پرجمع ہوگئے تاہم آمدہ اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت کے ای ڈی اوڈاکٹرعاشق سلیم اورانکے ہمراہ دواہلکاروں کے بارے میں تاحال کسی قسم کی کوئی اطلاعات موصول نہیں مل سکیں۔