پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، صوبائی حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے،معاشرہ کے تمام طبقات ملکر محکمہ صحت کے اہلکاروں کیساتھ بھر پور تعاون کریں،ممبر صوبائی اسمبلی اور اے این پی کے صوبائی رہنماء قیصر ولی خان کاتقریب سے خطاب

جمعرات 13 دسمبر 2012 19:22

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13دسمبر۔ 2012ء) ممبر صوبائی اسمبلی اور اے این پی کے صوبائی رہنماء قیصر ولی خان نے کہا ہے کہ پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اے این پی کے صوبائی حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔معاشرہ کے تمام طبقات ملکر محکمہ صحت کے اہلکاروں کیساتھ بھر پور تعاون کریں۔

کیونکہ پولیو ذدہ بچے اپنے اہلخانہ سمیت پورے خاندان پر بوجھ ہوتا ہے۔بطور ایم پی اے ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر کیلئے اپنے فنڈ سے دس لاکھ روپیہ مختص کئے۔وہ جمعرات کو پولیو مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔تقریب کے صدارت ڈی سی او بونیر نے کی۔ ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر لال باچا اور ای ڈی او ہیلتھ جاوید باچا نے تفصیلت بتاتے ہوئے کہا کہ کہ17 دسمبر سے شروع ہونے والے مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 87 ہزار292 بچوں کو قطرے پلانے کی تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کیلئے552 موبائل ،13 ٹرانزٹ اور 93 فیکسڈ ٹیمیں منعقد کی گئی ہے۔ان ٹیموں کی نگرانی کیلئے221 ایریا سپروائزر،4تحصیل سپر وائزراور9 ڈی ایھ سیز مقرر کئے گئے ہیں۔مقررین نے کہا کہ پولیو مرض کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ہم سب ملکر اس قومی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔اور پولیو ذدہ بچے اپنے اہلخانہ کیساتھ ساتھ پورے معاشرہ پر بوجھ ہوتے ہیں۔تقریب کے ٓاخر میں مہمان خصوصی ایم پی اے قیصر ولی خان اور بونیر پریس کلب کے چئر مین محب الحق نے بہترین کاکردگی پر محکمہ صحت کے اہلکاروں کو ایوارڈز دئے۔