پی ایم اے اور سیکرٹری صحت بلوچستان کے درمیان مذاکرات کامیاب،ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کردی، ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات واپس لے لیے جائیں گے ،معطل ڈاکٹرز کو بحال کر دیا جائے گا ،صوبائی سیکرٹری صحت کی یقین دہانی

جمعرات 13 دسمبر 2012 19:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13دسمبر۔ 2012ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان نے صوبے میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع کے مطابق سیکرٹری صحت بلوچستان اور پی ایم اے کے مذاکرات کامیاب ہو گئے اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان نے صوبے میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا پی ایم اے بلوچستان کے صدر ڈاکٹر سلطان ترین نے ہڑتالی ڈاکٹروں سے کہا ہے کہ وہ ڈیوٹیوں پر واپس آجائیں سرکاری ہسپتالوں می او پی ڈیز کھول دی جائیں ۔

سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کھول دی جائیں گی ۔ ادھر سیکرٹری صحت نے پی ایم اے کو یقین دلایا کہ ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات واپس لے لیے جائیں گے اور معطل ڈاکٹروں کو بحال کر دیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹربلوچستان میں 58دن سے ہڑتال پر تھے ۔

متعلقہ عنوان :