چےئر مین نیب کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کا مچھلیوں اور مگر مچھوں کو پکڑنے پر زور، فصیح بخاری کی نہر میں پانی کی فراہمی کو روک کر ان کا خاتمہ کرنے کی باتیں

جمعرات 13 دسمبر 2012 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13دسمبر۔ 2012ء) چےئر مین نیب کی پریس کانفرنس میں صحافی مچھلیوں اور مگر مچھوں کو پکڑنے پر زور دیتے رہے جبکہ فصیح بخاری مچھلیوں اور مگر مچھوں کو پکڑکر جیلیں بھرنے کی بجائے نہر میں پانی کی فراہمی کو روک کر ان کا خاتمہ کرنے کی باتیں کرتے رہے ، جمعرات کو چےئر مین نیب فصیح بخاری کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے کرپشن کرنے والی بڑی شخصیات کو مچھلیوں اور مگر مچھوں کا نام دے کر ان کی گرفتاری سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کر دی جن کے جواب میں چےئر مین نیب نے کہا کہ اب ہمیں ماضی کی بجائے مستقبل کی طرف دیکھنا ہو گا ، کرپشن کرنے والی مچھلیوں اور مگر مچھوں کو پکڑنے کی بجائے انہیں مارنا ہو گا اور اس کے نلکے بند کرنے ہونگے تاکہ نہر میں پانی نہ جا سکے جس سے یہ خود بخود ختم ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :