آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی جس سے ملک میں مثبت تبدیلی کا آغاز ہو گا‘ غریب، متوسط اور محنت کش طبقہ سے حق حکمرانی کوئی نہیں چھین سکتا‘ کارکن اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں اور قائد تحریک کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر و وزیر ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر کی پارٹی کارکنوں سے بات چیت

جمعہ 14 دسمبر 2012 15:27

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔14دسمبر 2012ء) ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر و وزیر ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی جس سے ملک میں مثبت تبدیلی کا آغاز ہو گا‘ غریب، متوسط اور محنت کش طبقہ سے حق حکمرانی کوئی نہیں چھین سکتا‘ کارکن اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں اور قائد تحریک کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

وہ جمعہ کو ایم کیو ایم مظفرآباد زون آفس میں ذمہ داران، کارکنان سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر زونل انچارج راجہ صباء ، ڈسٹرکٹ انچارج سہیل سعید خان، اراکین بابر اخوانزادہ، راجہ آصف، مصطفی ملک، راجہ افتیاز، ذیشان کیانی و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ کارکنان قائد تحریک کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

آئندہ انتخابات میں کشمیری ایم کیو ایم کو ووٹ دیں گے۔ ایم کیو ایم کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی علمبردار ہے۔ تحریک آزادی کشمیر کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ نوجوان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔ ایم کیو ایم نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کرے گی۔ طبقاتی نظام کے خاتمہ کے لیے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ اگر نوجوان استحصالی اور طبقاتی نظام کے خلاف میدان میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان اقوام عالم میں اپنا باوقار مقام دوبارہ حاصل کرے گا۔

متعلقہ عنوان :