پشین کو پولیو وائرس سے پاک ضلع بنادیا گیا ،یہاں پو لیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ،صوبہ بھر کی طرح پشین سے پولیو کا خاتمہ کرنیکا تہیہ کررکھا ہے، بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلاکر عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکتا ہے،ڈپٹی کمشنر پشین بشیر بازئی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 14 دسمبر 2012 18:59

پشین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14دسمبر۔ 2012ء) ڈپٹی کمشنر پشین بشیر بازئی نے کہا کہ پشین کو پولیو وائرس سے پاک ضلع بنادیا گیا ہے کیو نکہ یہاں پو لیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ،صوبہ بھر کی طرح ضلع پشین سے بھی پولیو کا خاتمہ کرنیکا تہیہ کررکھا ہے، بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلاکر عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکتا ہے ،یہ بات انہوں نے پشین میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ عوام کو ہر حال میں تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین تر ذمہ داری ہے علاقے کے عوام کو ڈرو خوف میں مبتلا کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا پشین کے امن کو داو پر لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے کہا کہ سماج دشمن قوتیں پرامن پشین کے امن کو داو پر لگانے کی ادھوری خواب دیکھنا چھوڑ دیں انہوں نے کہا کہ پشین ایک پرامن علاقہ ہے جسے خراب کرنیوالوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگاعوامی مسائل کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :