حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،صدر زرداری کابل گیٹس کے نام خط

ہفتہ 15 دسمبر 2012 13:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔15دسمبر 2012ء ) صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو لکھے گئے خط میں صدر آصف علی زرداری نے مزیدکہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کی سرپرستی میں ٹاسک فورس کام کررہی ہے۔ فاٹا میں پولیو کے حوالے سے درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے سیاسی قیادت اور تمام سماجی حلقے اعانت کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :