چمن، پولیو کے قطرے پلانے کے لئے پرائیوٹ این جی او میں بے قاعدگیوں کا انکشاف، این جی او کمپین چلانے کیلئے 28 ہزار کے عوض ایک گاڑی لیتی ہے‘ ادارے میں نصف سے زائد سرکاری افسران کام کررہے ہیں

ہفتہ 15 دسمبر 2012 22:03

چمن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15دسمبر۔ 2012ء) چمن پولیو پلانے کے لئے پرائیوٹ این جی او(سی ٹی سی)بے قاعدگیوں کا انکشاف ،پولیو کمپین کے لئے ایک گاڑی کے لئے اٹھائیس ہزار روپے اور ہر کمپین میں اعلان کیلئے پانچ گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں جو صرف کاغذی کاروائی تک محدود ہے ،سی ٹی سی میں نصف سے زائد سرکاری ملازمین تعینات ہے ۔سی ٹی سی کی پالیسی کے برعکس ایک ہی خاندان کے کئی افراد تعینات ،ڈبلیو ایچ اواور حکومت نوٹس لیں ۔

تفصیلات کے مطابق چمن پولیو پلانے کے لئے پرائیوٹ این جی او(سی ٹی سی)میں بڑے پیمانے بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ سی ٹی سی میں پولیو موبلائزر صرف تحصیل چمن میں 27ہے جن میں اکثر ڈیوٹی دیتے ہی نہیں جبکہ سی ٹی سی میں نصف سے زائد سرکاری ملازمین تعینات ہیں ۔

(جاری ہے)

چمن کے سماجی و سیاسی حلقوں نے کہا ہے کہ سی ٹی سی کی پالیسی کے برعکس ایک ہی خاندان کے کئے افراد تعینا ت ہے۔

سی ٹی سی کے پالیسی کے مطابق ایک خاندان کے دوافراد اس میں کام نہیں کرسکتے جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر سمیت اس میں کئی ملازمین ایک ہی خاندان کے تعینات کئے گئے ہیں جبکہ دو سے تین افراد جوکہ سورشل موبلائزر صرف کاغذی کاروائی تک ہیں اور ان کی تنخوائیں ڈسٹرکٹ آفیسر ڈرا کرتاہے پو لیو کمپیئن کے لئے ایک گاڑی کے لئے28ہزار روپے دئیے جاتے ہیں اور ہرپولولیو کمپین میں اعلان کیلئے 5گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں جو صرف کاغذی کاروائی تک محدود ہے اور ہر پولیو کمپین کے دوران اعلانات نہیں کئے جاتے صرف اس بار کمپین میں آل پارٹیز کانفرنس میں پوائنٹ اٹھانے پر چمن میں اعلانات کئے گئے جبکہ ضلع کے باقی 3تحصیلوں میں کسی ایک میں بھی پولیو کے حوالے سے گاڑیوں میں اعلانات نہیں کئے گئے ۔

سماجی و سیاسی حلقوں نے ڈبلیو ایچ او اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیوٹ این جی او(سی ٹی سی)میں بے قاعدگیوں کا فوری نوٹس لیں ۔

متعلقہ عنوان :