Live Updates

(ن) لیگ نے شیخ رشید کو شمولیت کی دعوت دیدی، ہو سکتا ہے کل چوہدری شجاعت کو بھی بلا لیں ،شریف برادران کو ملکہ برطانیہ سے زیادہ پروٹوکول مل رہا ہے، نواز شریف کی سیکیورٹی پر 1200سیکیورٹی اہلکار مامورہیں، اقتدار میں شامل کسی پارٹی سے وہ انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، شریف برادران کی راتوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں، حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کو تسلیم کرے، پنجاب حکومت میں 1200ارب کی کرپشن ہوئی ،این آر او کے ذریعے کرپشن سے لوٹ مار چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کرنل (ر) غلام سرور چیمہ کی رسم چہلم پر میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 15 دسمبر 2012 22:47

وزیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15دسمبر۔ 2012ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ(ن) لیگ نے شیخ رشید کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے ہو سکتا ہے کل چوہدری شجاعت کو بھی بلا لیا جائے،شریف برادران کو ملکہ برطانیہ سے زیادہ پروٹوکول مل رہا ہے، نواز شریف کی سیکیورٹی پر 1200سیکیورٹی اہلکار مامورہیں، اقتدار میں شامل کسی پارٹی سے وہ انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، شریف برادران کی راتوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں، حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کو تسلیم کرے، پنجاب حکومت میں 1200ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے، این آر او کے ذریعے کرپشن سے حاصل کیے گئے پیسے چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے ،الیکشن میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا ۔

وہ ہفتہ کو یہاں وزیر آباد کے علاقے ہیڈ خانکی میں سابق وزیر دفاع کرنل(ر)غلام سرور چیمہ کی رسم چہلم کے بعدمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ چھوٹے موٹے گروپس سونامی کاراستہ نہیں روک سکتے۔ ضمنی انتخابات میں کامیابی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انھوں نے کہاکہ نواز شریف کی سیکیورٹی پر1200سیکیورٹی گارڈزمامور ہیں اوران کی سیکیورٹی تو ملکہ الزبتھ سے بھی زیادہ ہے ایسے میں وہ غریب کی بات کیا کریں گے۔

عمران خان نے چیئرمین نیب کے حالیہ دیے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت میں 1200ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے، این آر او کے ذریعے کرپشن سے حاصل کیے گئے پیسے چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہوگا کیونکہ قوم قانون کی بالادستی چاہتی ہے۔انھوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کو تسلیم کرے، ہمارے حکمرانوں کا حال یہ ہے کہ فیصلہ اگر ان کے حق میں ہو تو اسے مان لیا جاتا ہے ورنہ کھلے عام عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔

انھوں نے کہاکہ جنرل الیکشن میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔ اس ملک کے حکمران اپنے اثاثے بنانے میں مصروف ہیں جنہیں آزاد عدلیہ ایک آنکھ نہیں بھاتی ۔انھوں نے کہا کہ اقتدار میں شامل کسی پارٹی سے وہ انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، شریف برادران کی راتوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں ، ان کی حفاظت کے لیے 1260پنجاب پولیس کے جوان تعینات ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات