آرمسٹرانگ کی کارکردگی بڑھانے والی ادویات کے استعمال کے بارے میں لاعلم تھا، سابق معالج مِشل فراری

اتوار 16 دسمبر 2012 13:03

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16دسمبر۔ 2012ء)سائیکلسٹ لانس آرمسٹرونگ کے سابق معالج مِشل فراری نے کہا کہ انہیں آرمسٹرانگ کی کارکردگی بڑھانے والی ادویات کے استعمال کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔مِشل فراری پر امریکہ کے کارکردگی بڑھانے والی ادویات کی روک تھام کے ادارے (یوساڈا) نے عمر بھر کے لیے پابندی عائد کر دی تھی۔

(جاری ہے)

ان پر الزام ہے کہ ان کا آرمسٹرونگ کے امریکی ڈاکخانے کی ٹیم میں موجودگی کے دوران اور بعد میں کارکردگی بڑھانے کی ادویات کے استعمال میں کردار رہا ہے۔

فراری نے قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے کبھی انہیں کارکردگی بڑھانے والی ادویات استعمال کرتے ہوئے نہیں دیکھا نہ ہی میں نے کبھی اس بارے میں کچھ سنا۔‘اٹلی سے تعلق رکھنے والے معالج نے آرمسٹرونگ کے ساتھ ان سات سالوں میں کام کیا جب وہ ٹور ڈی فرانس کے مقابلے جیت رہے تھے۔ڈاکٹر فراری کا ذکر یوساڈا کی سو صفحوں پر مشتمل رپورٹ میں کیا گیا تھا جو اکتوبر میں جاری کی گئی تھی۔