والد کی صحت یابی کیلئے دن رات دعا گو ہوں ، پریانکا

اتوار 16 دسمبر 2012 13:05

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16دسمبر۔ 2012ء) بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں ذہنی طور پر سخت پریشان ہیں اس کی وجہ ان کے والد کی علالت ہے۔انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں تحریر کیا ہے کہ ”ڈیڈ “بے حد کمزور ہو گئے ہیں اور لگتا ہے کہ بیماری نے انہیں بہت چڑ چڑا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میں اپنے ڈیڈ کو سپر ہیرو مانتی ہوں اور ان کے لیے رات دن دعاگو ہوں کہ وہ جلد ٹھیک ہو جائیں۔“ ڈیڈی کی ننھی منی بچی ”پیگی چوپ“ نے ہمیشہ اپنے ڈیڈی کے خوابوں کو پورا کیا ہے جن میں ایک یہ بھی تھا کہ ان کی بچی ایک اچھی گلوکارہ بن جائے جو ان کی لاڈلی نے پورا کر دکھایا۔ ان کا البم ”ان مائی سٹی“ کے افتتاح سے والد کی خواہش کی تکمیل ہوئی ہے۔