پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور میں انقلابی اصلاحات لا کر محروم طبقات کے حقوق کا تحفظ کیاہے، پیپلز پارٹی کی حکومت کی کامیاب مفاہمتی سیاست کی پالیسیوں سے آج ملک میں جمہوریت کی شمع روشن ہے ، جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر رہی ہے،وفاقی وزیربرائے نیشنل ریگولیشن اینڈ سروسز ڈاکٹر فردوس عاشق عوان کا رٹی کارکنو ں سے خطاب

اتوار 16 دسمبر 2012 23:07

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16دسمبر۔ 2012ء) وفاقی وزیربرائے نیشنل ریگولیشن اینڈ سروسز ڈاکٹر فردوس عاشق عوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور میں انقلابی اصلاحات لا کر محروم طبقات کے حقوق کا تحفظ کیاہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کی کامیاب مفاہمتی سیاست کی پالیسیوں سے آج ملک میں جمہوریت کی شمع روشن ہے اور ایک جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر رہی ہے۔

وہ رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں کوبے چک ،بجوات اور سیالکوٹ میں پارٹی کارکنو ں کے اجتماعات سے خطاب کر رہی تھیں ۔مشیر وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری طاہر سلطان اور رکن صوبائی اسمبلی طاہر محمود ہندلی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے لازوال قربانیا ں دی ہیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئند ہ عام انتخابات نے عوام پیپلز پارٹی کے امید واروں کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرائیں گے کیونکہ پیپلز پارٹی ملک وقوم کی سلامتی ،دہشت گردی کے خاتمے ،قیام امن اور استحکام کے لئے ایک وسیع ویژن رکھتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت ہمیشہ پاکستان کی بات کرتی ہے اور ملک کے اجتماعی مفادات کو سامنے رکھتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور ملکی استحکام کو مد نظر رکھا ہے اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کی سیاست پر یقین رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی پورے پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی مضبوط وفاق کی علامت ہے جس نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے سیاسی وجمہوری مشن کو جاری رکھتے ہوے بے لوث عوامی خدمت اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کا عزم کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی پی پی کے کا رکن صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں جنہوں نے ملک کو سیاسی و معاشی استحکام بخشا ہے ۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے موجودہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کئے ہیں اور بے لوث عوامی خدمت کا یہ سفر کامیابی سے جاری ہے۔دختر سیالکوٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی کامیاب مفاہمتی سیاست کی پالیسیوں سے آج ملک میں جمہوریت کی شمع روشن ہے اور ایک جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پاری کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :