بھارت چار منزلہ عمارت گرنے سے گیارہ طالبات ہلاک متعدد زخمی

ہفتہ 27 جنوری 2007 15:40

احمد آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27جنوری2007 ) بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں سرکاری اسکول کی چار منزلہ عمارت گرنے سے گیارہ طالبات ہلاک اور کئی زخمی ہو گئی ہیں۔حکام کے مطابق حادثہ جنوبی ضلع سورت کے ایک بورڈنگ اسکول میں پیش آیا۔حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ملبے کے نیچے کتنی طالبات دبی ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے زیر انتظام چلنے والے اس قبائلی اسکول کی عمارت مخدوش ہو چکی تھی ۔ریاست گجرات کے وزیراعلی نریندرمودی نے حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ضلعی حکام کے مطابق بورڈنگ اسکول میں تقریباًتین سو تیس طالبات زیر تعلیم تھیں۔تاہم بھارت کے یوم جمہوریہ کی وجہ سے زیادہ ترچھٹی پر اپنے گھروں کو گئی ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :