شمالی وزیرستان ،میرانشاہ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پولیٹیکل انتظامیہ کے تعاون سے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے سے شمسی سولر نظام نصب کردیا گیا، ایمرجنسی ، آپریشن تھیٹر اور زنامہ ہسپتال میں مریضوں کو سہولت ہوگی، علاقے کے عمائدین ، علماء کرام اور مریضوں کاسہولت کی فراہمی پر پولیٹیکل انتظامیہ کا شکریہ

پیر 17 دسمبر 2012 19:05

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17دسمبر۔ 2012ء) میرانشاہ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پولیٹیکل انتظامیہ کے تعاون سے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے سے شمسی سولر نظام نصب کردیا گیا، ایمرجنسی ، آپریشن تھیٹر اور زنامہ ہسپتال میں مریضوں کو سہولت ہوگی، علاقے کے عمائدین ، علماء کرام اور مریضوں نے اس سہولت کی فراہمی پر موجودہ پولیٹیکل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے، تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کی کمی اور بجلی لوڈشیڈنگ کیوجہ سے ایک طرف علاقے کے عوام کو مشکلات ہے اور دوسری طرف ہسپتال میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا تھا، شمالی وزیرستان ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ سراج احمد خان اور ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ ظہیرالدین بابر کی ذاتی کوششوں سے میرانشاہ ہیڈکوارٹر ہسپتال کو پاور الائنس کے چیئرمین ارشاد اللہ نے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے سے شمسی سولر انرجی سسٹم ، پینے کے پانی کیلئے سولر واٹر ڈوگیول سسٹم ہسپتال میں سٹریٹ لائٹس سسٹم نصب کیا گیا ہے ، ہسپتال میں ایمرجنسی میں آپریشن تھیٹر میں اور زنامہ ہسپتال کے وارڈ میں شمسی سولر نظام کو چالو کیا گیا ہے جس سے مریضوں کوفائدہ ہوگا اور لوڈشیڈنگ سے پیدا ہونے والے مشکلات ختم ہونگے ، ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ ظہیر الدین بابر نے کہا کہ بہت جلد پاورٹی الائنس پراجیکٹ کے تعاون سے ہسپتال میں زچہ بچہ نرسری پلانٹ اور ڈینٹل یونٹ کو بھی جدید مشینری و آلات فراہم کی جائیں گی ، ایجنسی کوآرڈینیٹر ہاشم خان نے کہا کہ سولر سسٹم کے تنصیب سے علاقے کے عمائدین ، علماء کرام اور دیگر سماجی حلقوں نے زبردست خیرمقدم کیا گیا ہے اور بہت جلد عوام پولیٹیکل انتظامیہ کے تعاون سے تمام تعلیمی اداروں میں شمسی سولر نظام لگائیں گے۔

متعلقہ عنوان :