کراچی،پولیو ٹیم میں فائرنگ ، خواتین سمیت چارافراد قتل،مہم روک دی گئی

منگل 18 دسمبر 2012 13:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18دسمبر 2012ء) کراچی کے علاقے لانڈھی اور اورنگی میں انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی تین خواتین سمیت چار افراد کو قتل کردیا گیا، عالمی ادارہ صحت نے شہر میں پولیو مہم روک دی، فائرنگ کے دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آدھے گھنٹے کے اندر انسداد پولیو مہم کی ٹیموں پر فائرنگ کرکے تین لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت چار افراد کو قتل کردیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت نے ان واقعات کے بعد پولیو مہم فوری طور پر روک دی ہے۔

(جاری ہے)

لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دولیڈی ہیلتھ ورکرز فہمیدہ اور مدیحہ کو قتل کردیا۔ دونوں لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دونوں لیڈی ہیلتھ ورکر ز علاقے میں انسداد پولیومہم میں شریک تھیں۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں بھی فائرنگ سے انسداد پولیو مہم میں شامل لیڈی ہیلتھ ورکر نسیمہ خاتون جاں بحق جبکہ ایک اسرار احمد زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑگیا۔صفورا چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔کورنگی سو کوارٹر میں مچھلی موڑ کے قریب ایک شخص لاش ملی مقتول کو گولی مارکر ہلاک کیاگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :