ای ڈی او صحت ڈی آئی خان ڈاکٹر عاشق سلیم 6 روز بعد بازیاب، ای ڈی اوصحت کو ساتھیوں سمیت شمالی وزیرستان منتقل کردیا گیا تھا، بازیابی میں مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی نے کردار ادا کیا

منگل 18 دسمبر 2012 15:07

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔18دسمبر 2012ء) پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان آتے ہوئے چھ روز قبل اغوا ہونے والے ای ڈی او صحت ڈی آئی خان کے ڈاکٹر عاشق سلیم کو بازیاب کرالیا گیا۔ بازیابی میں مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی نے کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاشق سلیم کو ڈرائیور اور ڈسپنسر سمیت پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان آتے ہوئے بنوں کے نزدیک اغوا کرلیا گیا تھا۔

مغوی افراد کے اہلخانہ نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے بازیابی میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی اوصحت کو ساتھیوں سمیت شمالی وزیرستان منتقل کردیا گیا تھا تاہم مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی کی کوششوں سے تینوں افراد کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔