امریکہ کے پاکستان کے ساتھ تعلقات تاریخی ،گہرے اور پائیدار ہیں،دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان کیساتھ عوام سے عوام کے رابطوں کو اہمیت دیتے ہیں،پاکستان کیساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھر پور تعاون جاری رکھیں گے کیونکہ یہ دنیا بھر کے مفاد میں ہے، دہشت گردی کے علاوہ پاکستان کی توانائی ،معیشت ،تجارت اور بچوں کی صحت کے شعبے میں مدد کررہے ہیں،مسلمان اور پاکستانی نژاد باشندوں کا کردار امریکی سیاسی نظام میں اہمیت کاحامل ہے، امریکی محکمہ خارجہ کی سینئر مشیرنیرہ حق کاانٹرویو

منگل 18 دسمبر 2012 16:48

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔18دسمبر 2012ء ) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات تاریخی ،گہرے اور پائیدار ہیں، وہ دوطرفہ تعلقات کوفروغ دینے کیلئے پاکستان کیساتھ عوام سے عوام تک رابطوں کو اہمیت دیتاہے۔ امریکہ پاکستان کیساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا بھر پور تعاون جاری رکھے گا کیونکہ یہ دنیا بھر کے مفاد میں ہے۔

مسلمان اور پاکستانی نژاد باشندوں کا کردار امریکی سیاسی نظام میں اہمیت کاحامل ہے۔ پاکستان کے سرکاری ریڈیوکیساتھ ایک انٹرویو میں امریکی محکمہ خارجہ کی سینئر مشیرنیرہ حق نے کہا ہے کہ واشنگٹن پاکستان کے لوگوں کیساتھ براہ راست بات چیت پریقین رکھتا ہے اوریہی وجہ ہے کہ امریکہ اپنے لوگوں کی اردو زبان سیکھنے میں حوصلہ افزائی کررہاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کوتاریخی ،گہرے اور پائیدار قراردیتے ہوئے نیرہ حق نے کہاکہ امریکہ دہشت گردی کے علاوہ پاکستان کی توانائی ،معیشت ،تجارت اور بچوں کی صحت کے شعبے میں مدد کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی سے دونوں ممالک متاثر ہورہے ہیں۔امریکہ تسلیم کرتاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کیساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا بھر پور تعاون جاری رکھے گا کیونکہ یہ دنیا بھر کے مفاد میں ہے۔ نیرہ حق نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ مسلمان اور پاکستانی نژاد باشندوں کا کردار امریکی سیاسی نظام میں اہمیت کاحامل ہے۔ ہماری سیاسی نظام میں شمولیت امریکہ کے بھی مفاد میں ہے۔