پشاور اور کراچی میں پولیو ٹیموں پر فائرنگ، 5 خواتین سمیت 6 جاں بحق

منگل 18 دسمبر 2012 17:38

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔18دسمبر۔ 2012ء) پشاور اور کراچی کے مختلف علاقوں میں آدھے گھنٹے کے اندر انسداد پولیو مہم کی ٹیموں پر فائرنگ کرکے 5 لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت 6 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ عالمی ادارہ صحت نے ان واقعات کے بعد پولیو مہم فوری طور پر روک دی۔لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دولیڈی ہیلتھ ورکرز فہمیدہ اور مدیحہ کو قتل کر دیا۔

دونوں لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دونوں لیڈی ہیلتھ ورکر ز علاقے میں انسداد پولیومہم میں شریک تھیں۔

(جاری ہے)

اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں بھی فائرنگ سے انسداد پولیو مہم میں شامل لیڈی ہیلتھ ورکر نسیمہ خاتون جاں بحق جبکہ ایک اسرار احمد زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑگیا۔بلدیہ ٹاؤن میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میںٕ خاتون ورکر کنیز فاطمہ جاں بحق اور ارشد زخمی ہوگیا۔ادھر پشاور کے علاقے متھر ا میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی انسداد پولیو ٹیم کی رضا کار فرزانہ دم توڑ گئی۔ فرزانہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا اسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :